نرسوں کا اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج

Published On 26 October,2020 09:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پریس کلب کے باہر نرسز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ایک مرتبہ پھر احتجاج کیا گیا۔ نرسز اور پولیس ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آگئے۔

تفصیل کے مطابق سندھ بھر میں کورونا کے لیے ڈیوٹیز پر بھرتی 1266 نرسز کو مستقل نہ کیے جانے پر نرسز نے پریس کلب پر دھرنا دیتے ہوئے سی ایم ہائوس کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے ایک خاتون نرس سمیت 6 نرسز نے کو حراست میں لیا۔

خیال رہے کہ سندھ پبلک سروس کے تحت 1096 آسامیوں کیلئے 2300 نرسز نے ٹیسٹ پاس کیے جن میں 1266 نرسز کورونا ایمرجنسی میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ معاہدے کے باوجود مستقل نہیں کیا گیا۔

نرسز رہنما اعجاز کلیری کے مطابق سیکرٹری صحت سندھ کی جانب سے نرسز کو مستقل کرنے کے لئے انٹرویوز کے نتائج میں پاس ہونے سے مشروط معاہدہ طے پا گیا ہے۔ 1096 اسامیوں پر نتائج آنے پر نرسز کو مستقل کر دیا جائے گا جبکہ باقیوں کو رزلٹ آنے کے بعد پاس ہونے کی صورت میں لیگل طریقے سے ریگولرائز سمری دی جائیگی۔

سیکرٹری صحت سندھ کی جانب سے معاہدے اور پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے افراد کو رہا کرنے پر احتجاجی مظاہرہ ختم کر دیا گیا۔