وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صدر لاہور چیمبر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

Published On 28 October,2020 10:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح الرحمان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میاں طارق مصباح الرحمان کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور صنعتکاروں و تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت بزنس فرینڈلی حکومت ہے، صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں گے، میرا دفتر آپ کے لئے ہمہ وقت کھلا ہے، کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، لاہور چیمبر میں ون ونڈو آپریشن کے ماڈل کو انڈسٹریل سٹیٹس تک پھیلائیں گے، حج و عمرے کیلئے ٹور آپریٹرز کی سالانہ فیس ختم کرنے کا جائزہ لیں گے۔
 

Advertisement