اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
کابینہ اجلاس میں ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ری سٹرکچرنگ اور کفایت شعاری سے متعلق ٹاسک فورس بریفنگ دے گی۔ پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگی اور تبدیلی کی منظوری ہوگی۔ کابینہ ٹیلی کام ایپلٹ ٹربیونل کے قیام کی منظوری دے گی۔
مالی سال 2020-21 کے لئے جموں کشمیر ریاستی پراپرٹی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت گلگت بلتستان میں عدالتوں کے پرایذائڈنگ افسران تعینات کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ سپیشل کورٹ بنکس پشاور کے پریذائڈنگ افسر کی ڈیپوٹیشن میں توسیع اور پاک عرب ریفائنری لیمیٹد کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔
زائرین مینجمنٹ پالیسی کابینہ میں منظوری کے لئے پیش ہوگی۔ کابینہ ای سی سی کے 21 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔