اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کی دوسری لہر میں تیزی کے بعد اسلام آباد انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی، زیادہ کیسز رپورٹ ہونے پر پانچ سیکٹرز کچھ دیر بعد سیل کر دیئے گئے۔
وفاقی دارالحکومت میں محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں کورونا ٹیسٹ کا آغاز کر چکی ہیں، پانچوں سیکٹرز کے مکینوں کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق گزشتہ اسلام آباد میں کورونا کے 21 ہزار 861 مریض ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 33 ہزار 340 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک 47 لاکھ 9 ہزار 603 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 650 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 تک جا پہنچی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اس وقت 972 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔