کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، قرنطینہ کر دیا گیا

Published On 09 November,2020 03:14 pm

غذر: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر کپٹن صفدر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، وہ گلگت بلتستان الیکشن مہم میں مصروف تھے کہ 4 روز قبل انہیں نزلہ اور کھانسی کی شکایات ہوئیں جس پر انھوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت نکل گیا۔ کپٹن صفدر نے تمام مصروفیات ترک کر دیں۔ کپٹن صفدر کو شریف میڈیا سٹی داخل کروایا گیا ہے جہاں انہیں 14 روز کیلے قرنطینہ کر دیا گیا۔

 

Advertisement