اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹرز کے مالی سالی 20-2019ء کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ 63 لاکھ جبکہ پاکستان میں جائیداد کی مالیت ساڑھے پانچ کروڑ ہے۔ کے پاس چار گاڑیاں ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 6 کروڑ 77 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی 81 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم 39 کروڑ 96 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے 4 کروڑ 67 روپے مالیت کے اثاثے ہیں۔
سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم 20 کروڑ 21 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کی اہلیہ کے اثاثوں کی مالیت 17 کروڑ 23 لاکھ ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید 1 کروڑ روپے اثاثوں کے مالک جبکہ سینیٹر تاج محمد آفریدی 1 ارب 22 کروڑ 27 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ سینیٹر تاج آفریدی کے بیرون ممالک 16 کروڑ 71 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔