شادی ہال اونرز کا کراچی میں 20 نومبر کو شادی ہالز بند نہ رکھنے کا اعلان

Published On 14 November,2020 04:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شادی ہال اونرز ایسوسی ایشن نے کراچی میں بیس نومبر کو شادی ہالز بند نہ رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دوران چھ ماہ تک شادی ہالز بند رہے اس انڈسٹری سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔

کراچی پریس کلب میں شادی ہال اونرزایسوسی ایشن کے رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاہم شہریوں سےلاکھوں روپے ایڈوانس میں وصول کرچکے ہیں اب شادی ہالز کو بند نہیں کرسکتے۔ دوماہ ہوئے شادی ہالز کھلے ہوئے ابھی تو ہم نےبکنگ کی ہیں،کہاں سے ملازمین کو تنخواہیں ادا کریں گے۔پہلے ہی ہم نے چھ ماہ تک حکومت کی ایس او پیز پر عمل کرکے شادی ہالز بند رکھے۔

انہوں نے مزید کہا حکومت کی طرف سے کسی قسم کا کوئی ریلیف ہمیں نہیں دیاگیا۔۔حکومت نے رینٹ،یوٹیلیٹی بلز اور تنخواہوں کی مد میں جو ریلیف دیا ان میں کوئی بھی ریلیف شادی ہال انڈسٹری کیلئے نہیں تھا۔ کیا تمام قوانین شادی ہالوں کیلئے بنائے گئے ہیں۔

ہال اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق چھ ماہ شادی ہال بند رہے لیکن نیشنل اینڈ کمانڈ اینڈ سینٹر نے لاکھوں بیروزگاروں کیلئے کچھ نہیں کیا حکومت نے اربوں روپے کی امداد کرونا کی آڑ میں وصول کی لیکن کسی ایک ویٹر کو بھی بارہ ہزار روپے نہیں ملے۔
 

Advertisement