لاہور: (دنیا نیوز) پرنسپل سمز پروفیسر امجد نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی پانچ، چھ دن سے طبعیت بہتر ہے، آج ان کو ڈسچارج کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر امجد نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے سانس کا مسئلہ کلئیر ہو گیا ہے۔ انہیں نمونیہ کی وجہ سے سانس کا مسئلہ ہوا تھا۔ تازہ ایکسرے میں دیکھا گیا ہے کہ نمونیا ایسے غائب ہو گیا جیسے تھا ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کو آکسیجن ماسک کی سپورٹ کی ضرورت نہیں۔ اس ہسپتال میں دو ماہ کے اندر ہر مریض کے لئے بالکل مفت دوائی مہیا کی جائے گی۔ سروسز ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائیں گے۔