شیخ رشید کی پرویز الٰہی سے ملاقات، شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

Published On 13 November,2020 02:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے جس کے دوران مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید آج چودھری برادران کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی صحت کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر شیخ رشید نے چوہدری شجاعت حسین کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔