لاہور: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر ایک مجرمہ ہیں، ان سے بات کرنے کو کوئی تیار نہیں، ان کے والد کو اسٹیبلشمنٹ یہاں تک لائی۔
معاون خصوصی شہباز گل نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا مریم صفدر کا بیان ہے کہ وہ بات کرنے کو تیار ہیں، مریم صفدر جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بولتیں، یہ سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں، ان کے منہ سے جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں نکلتا، ان کو رسیدیں دینی پڑیں گی۔
سروے سے واضح ہے جی بی کے عوام عمران خان کو ووٹ دے رہے ہیں: شہباز گل
شہباز گل کا کہنا تھا یہ وہی مریم نواز ہیں جو کہتی تھیں میری لندن میں کوئی پراپرٹی نہیں، ان سانپوں کو جنہوں نے دودھ پلایا وہ انہیں اب نہیں پلائیں گے۔