اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتہ دے رہی ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو اب دھاندلی کا ڈھول پیٹنے کا نیا منصوبہ تیار کریں گے، ان کیلئے انتخابات صرف وہ شفاف ہے جس میں یہ جیتیں، ایسی ملاقاتیں پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں۔
دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا سروے سے واضح ہے جی بی کے عوام عمران خان کو ووٹ دے رہے ہیں، پی ٹی آئی بڑی لیڈ سے جیت رہی ہے، علی امین گنڈاپور بہترین لیڈر بن کر ابھرے ہیں، مریم صفدر، بلاول نے یقینی شکست پر دھاندلی کے الزام لگانے شروع کر دیئے۔