سندھ ہائی کورٹ: وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور ایم پی اے شہزاد اعوان کیخلاف درخواست دائر

Published On 13 November,2020 02:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ قادر مندوخیل کی جانب سے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اور ایم پی اے ملک شہزاد اعوان کیخلاف تجاوزات کے معاملے اور مبینہ کروڑوں روپے ناقص میٹریل کی نذر کرنے پر درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فیصل واوڈا اور ملک شہزاد اعوان نے 43 کروڑ روپے ناقص مٹیریل کی نذر کر دئیے۔ اتحاد ٹاؤن کی چوڑی سڑکوں پر تجاوزات قائم کر کے سڑکیں تنگ کر دی گئی ہیں۔ سڑکوں سے قبضہ ہٹانے اور 100 فٹ چوڑی سڑک بنانے کا حکم دیا جائے۔ ناقص میٹریل استعمال کرنے پر فریقین سے جواب طلب کیا جائے۔

درخواست میں حکومت پاکستان، فیصل واوڈا اور ملک شہزاد اعوان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔