پشاور: بی آر ٹی بسوں میں خرابی کا سلسلہ نہ رک سکا، ایک بار پھر بس رک گئی

Published On 19 November,2020 12:23 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں بی آر ٹی بسوں میں خرابی کا سلسلہ نہ رک سکا، یونیورسٹی روڈ پر بس سٹاپ کے قریب ایک بار پھر بس رک گئی۔

پشاور میں بی آر ٹی بسوں میں فنی خرابی کا سلسلہ تھم نہ سکا، یونیورسٹی روڈ بس سٹاپ کے قریب بس ایک بار پھر رک گئی، بس رکنے کے بعد مسافروں کو سٹیشن سے پہلے اتار دیا گیا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بس میں معمولی فالٹ آیا، بس کو ری سٹارٹ کیا گیا ہے۔

 

Advertisement