پنجاب میں ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں‌ کیلئے انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء‌

Published On 22 November,2020 10:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء کر دیا، کہتے ہیں صوبے کے ہر شہری کو حکومتی سطح پر مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی۔

لاہور کے وزیراعلیٰ آفس میں انصاف میڈیسن کارڈ کے اجرا کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں میں کارڈ تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ میڈیسن کارڈ کے ذریعے مریضوں کو مفت ادویات کا آغاز کیا گیا ہے، ہیپا ٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، مریضوں کی سہولت کیلئے آسان طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، مریض کو رجسٹرکر کے انصاف میڈیسن کارڈ جاری کیا جائےگا، مریض کسی بھی متعلقہ سینٹر سے مفت ادویات لے سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی جانب تیزی سے گامزن ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ڈیسک بنانے کی بھی ہدایت کی۔
 

Advertisement