سندھ ہائیکورٹ: آرزو فاطمہ کا ایک بار پھر والدین کیساتھ جانے سے انکار

Published On 23 November,2020 11:39 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں اسلام قبول کر کے پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کیس کی سماعت ہوئی، آرزو نے ایک بار پھر والدین کیساتھ جانے سے انکار کر دیا۔

اسلام قبول کر کے پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے آرزو سے پھر استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہیں؟ آرزو فاطمہ نے ایک دفعہ پھر والدین کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

عدالت نے آرزو فاطمہ کو دارالامان منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ آرزو کی کونسلنگ کا اہتمام کرے۔ پولیس شفاف تفتیش کر کے ماتحت عدالت میں رپورٹ پیش کرے۔ عدالت کی جانب سے آرزو فاطمہ کی تعلیم اور دیگر سہولیات کا انتظام کرنے بھی ہدایت کی گئی۔