کراچی: 10 گرام چرس پینے کی اجازت دی جائے، شہری عدالت پہنچ گیا، درخواست مسترد

Published On 06 November,2020 11:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے شہری کی جانب سے 10 گرام چرس پینے کی اجازت دینے کے حوالے سے دائر درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا یہ آپ کیسی درخواست لیکر آئے ہیں، آپ چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینا شروع کر دیں، بتائیں آپ پر کتنا جرم عائد کیا جائے۔

درخواستگزار نے موقف اپنایا دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے، اس سے ملک کی آمدنی بڑھے گی، ریونیو بنے گا۔ جس پر عدالت نے کہا آپ کو پینا ہے تو ان ممالک میں چلیں جائیں،یہاں اجازت نہیں۔

خیال رہے درخواست میں وزارت قانون، وفاق و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔