کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ بلدیہ کیس سمیت اہم ترین کیسز کی پیروی کرنے والے سنئیر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شیخ ساجد محبوب نے استعفیٰ دے دیا۔
شیخ ساجد محبوب نے استعفیٰ پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو ارسال کر دیا۔ انہوں نے 5 سال اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ہائی پروفائل کیسز میں سرکار کی جانب سے پیروی کی۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے فیصلے کے بعد شیخ ساجد محبوب کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں اہم ترین کیسز کی پیروی کرنے والے سینئر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شیخ ساجد محبوب کی جان کوخطرہ لاحق ہو گیا تھا۔ جاری تھریٹ الرٹ نقل وحمل محدود رکھنے کا کہا گیا تھا۔ شیخ ساجد محبوب کو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ ہونے کے بعد نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی گئیں۔