کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اویس شاہ نورانی کے بیان پر افسوس ہے، محمود خان اچکزئی نے بھی اردو کے خلاف بات کی، پی ڈی ایم پاکستان ڈی سٹیبلائز موومنٹ بن چکی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کوئٹہ جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہااویس شاہ نورانی نے جو کہا اس کی سخت مزمت کرتے ہیں، اویس شاہ نورانی کی بات کی جلسے میں کسی نے مذمت نہیں کی، پی ڈی ایم کا بیانیہ ہی ملک کو کمزور کرنے کا ہے، اویس نورانی اور اچکزئی نے وہ بات کی جو مودی چاہتا ہے، ان کو نہیں چھوڑیں گے، کسی کو بھی این آر او نہیں ملے گا، سازشیں کرنے والوں کو تاریخ کھبی معاف نہیں کرے گی۔