کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب نے بڑا ایکشن کرتے ہوئے صوبے میں 2 سال کے دوران کرپٹ عناصر کی جانب سے لوٹے گئے 35 ارب روپے برآمد کرلیے۔
نیب حکام کے مطابق 35 ارب روپے برآمد کر کے سندھ حکومت کے حوالے کر دیئے۔ سندھ حکومت کے افسران، سیاسی شخصیات، ٹھیکیداروں نے اعتراف جرم کرلیا۔ جعلی اکاؤنٹس کیسز میں 23 ارب برآمد کر کے سندھ حکومت کے حوالے کیے گئے جبکہ چینی کرپشن کیس میں 10 ارب برآمد کر کے بھی سندھ حکومت کے حوالے کیے گئے۔
پی ایس او کرپشن کیس میں ایک ارب 27 کروڑ روپے برآمد کیے گئے جبکہ منظور قادر کاکا کیس میں ایک ارب روپے برآمد ہوئے۔