اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ملاقات کی جس کے دورن کامیاب جوان پروگرام کے اشتراک سے ماہی گیروں کو قرض فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیربرائے بحری امورسید علی حیدر زیدی نے ملاقات کے دوران پورٹس کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کراچی کی مجموعی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے ماہی گیروں کو مالی معاونت فراہم کرنے اور ان کی خوشحالی کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔