لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور میں 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے مسلم لیگ ن مالی بحران کا شکار ہوگئی۔ مسلم لیگ ن نے چندہ مہم کا آغاز کر دیا۔
لیگی ذرائع کے مطابق چندہ مہم میں پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیات نے بھی فنڈز جمع کرانا شروع کر دئیے، فیصل کھوکھر نے 30 لاکھ، سیف الملوک نے 20 لاکھ روپے پارٹی کو جمع کرا ئے، زعیم قادری کے فنانسر سابق لیگی چیئرمین عمران شاہ نے 10 لاکھ کا فنڈ دیا۔
اہم کاروباری شخصیت چودھری جمیل نے 15 لاکھ، ڈیپارٹمنٹل سٹور کے مالک مردان زیدی نے 5 لاکھ، رانا مبشر نے 20 لاکھ، رمضان بھٹی نے 5 لاکھ، بلال یاسین نے 10 لاکھ، خواجہ عمران نذیر، میاں سلیم نے بھی 5 لاکھ روپے جمع کرائے۔