اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے مئیر اسلام آباد کی خالی نشست پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد نعیم احمد کو ریٹرینگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق میئر اسلام آباد کی خالی نشست پر پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 11 دسمبر کو جمع کرائے جائیں گے، کاغذات پر اعتراضات 14 دسمبر، جانچ پڑتال 16 دسمبر کو ہوگی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 22 دسمبر کو جاری ہوگی۔