بے قابو کورونا مزید خطرناک: 24 گھنٹے کے دوران 44 اموات، 3119 نئے مریض رجسٹرڈ

Published On 05 December,2020 09:07 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 44 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 303 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 22 ہزار 293، سندھ میں ایک لاکھ 80 ہزار 940، خیبر پختونخوا میں 48 ہزار 683، بلوچستان میں 17 ہزار 392، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 708، اسلام آباد میں 31 ہزار 992 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 57 لاکھ 13 ہزار 341 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 115 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 52 ہزار 529 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 441 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 44 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 303 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 137، سندھ میں 2 ہزار 991، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 399، اسلام آباد میں 334، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 175 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement