لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سیاسی حریفوں کو ٹف ٹائم دینے کے علاوہ کھیلوں میں بھی ایکٹو، مارشل آرٹ ہو، کرکٹ یا فٹبال وہ سب میں ہی اپنا لوہا منوا چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے انداز نرالے، کبھی ٹائلوں سے زورآزمائی تو کبھی فٹبال اور کرکٹ کھیلنا توجہ کا مرکز بنادیا۔ معاون خصوصی سیاسی بونسرز میں تو مہارت رکھتی ہی ہیں ساتھ میں کھیلوں میں بھی کسی سے کم نہیں۔
لاہور کے نجی ہوٹل میں سجی تقریب میں فردوس عاشق اعوان کا مارشل آرٹس کا جاندارمظاہرہ کیا، ایسا زور دار پنچ مارا کہ ٹائلز کرچی کرچی ہوگئیں۔
اس سے پہلے گورنر ہاؤس میں چودھری سرور سے کرکٹ میچ میں بھی مقابلہ کرچکی ہیں، گورنر پنجاب نے فردوس عاشق کی دوگیندیں تو کھیل لیں لیکن تیسری پرکلین بولڈ ہوگئے۔ بیٹنگ کے بھی خوب جوہر دکھائے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کی فٹبال کو کک لگانے کی ویڈیو کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔