اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کیس نظر ثانی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی، سماعت 8 نومبر کو کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فایز عیسی ریفرنس کیس نظر ثانی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔ سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ کرے گا، جسٹس قاضی نے بینچ میں دیگر تین ججز شامل کرنے کی ضمنی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس مںنصور علی شاہ جسٹس یحیی۔ آفریدی اور جسٹس مقبول باقر کو بھی بینچ میں شامل کیا جایے۔
دوسری طرف سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت دس دسمبر کے روز سپریم کورٹ میں ہو گی۔ سراج درانی کو نیب نے آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا، درانی پر 1.6 بلین کے اثاثے رکھنے کا ریفرنس بنایا گیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے سراج درانی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا ،نیب نے آغا سراج درانی کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔
اُدھر اسلام اباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی نظر ثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ سماعت نو دسمبر کو پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا،ںینچ کی سرںراہی جسڑس۔عمر عطاء بندیال کریں گے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو راولپنڈی بار میں متنازعہ خطاب کرنے پر برطرف کیا گیا تھا۔