لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار (رات) سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جو بدھ (صبح) تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہیگا۔
پیر سے بدھ کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے منگل کے دوران بنوں، کوہاٹ، چارسدہ، مردان، پشاور، کرم ایجنسی، ڈی آئی خان، وزیرستان، اسلام آباد، پوٹھوہار، بھکر، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری اور گلیات میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے دیگر علاقوں میں علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کالام 2 اور سکردو میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت،پارا چنار، لہہ منفی 6، گوپس، سکردو، کالام منفی 2، استور، بگروٹ اور زیارت میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔