لاہور: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے بالائی علاقے وادی گریس کا بارش اور برفباری کے باعث کئی ہفتوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے، جس کے سبب علاقے مکینوں کو شدید مشکلات اٹھانا پڑ رہی ہے۔
وادی نیلم میں کیل سے تاوبٹ تک درجنوں چھوٹے بڑے دیہات پر مشتمل گریس ویلی کا علاقے ہے جہاں کے مکین سردیوں کی پہلی برف باری کے ساتھ ہی راستوں کی بندش کے سبب کئی ہفتوں سے گھروں میں محصور ہیں۔
ان دشوار گزار علاقوں میں جان ہتھیلی پر رکھ کر ضروری کام کے لئے گھر سے نکلنے والے افراد راستے میں حادثات کا شکار ہوتے ہیں تو انتہائی تشویشناک حالت کے مریض بھی گھر کے بستر پر ہی آخری دم بھرتے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے کی مرکزی شاہراہ کی کشادگی کا منصوبہ بھی ملی بھگت سے ناقص تعمیرات کی نذر ہو رہا ہے۔