مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں سرکاری آٹے کی فی من قیمت میں 300 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ طے شدہ ریٹ کے بجائے من مانے نرخوں پر آٹے کی فروخت نے خریداروں کی کمر توڑ رکھی ہے۔
وفاقی حکومت کے بعد حکومت آزاد کشمیر نے بھی شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ لاد دیا ہے۔ پرائیویٹ ملز کے تیار کردہ آٹے کے نرخوں میں اضافے کی دیکھا دیکھی سرکاری ملوں میں تیار کئے گئے آٹے کی قیمت میں بھی اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
آٹے کی قیمت میں اضافے پر شہری دن بدن بڑھتی مہنگائی کی دہائی دے رہے ہیں۔ سرکاری آٹے کی قیمت میں 300 روپے فی من اضافے کے بعد دور دراز دیہی علاقوں میں اب سرکاری آٹا 1900 روپے من کے بجائے 2100 سے 2400 روپے من فروخت کیا جارہا ہے۔