مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزادکشمیر میں مہنگائی کے طوفان سے خریدار پریشان ہیں تو پرائس کنٹرول کمیٹیاں بڑھتی قیمتوں اور خود ساختہ مہنگائی سے انجان دفاتر میں بیٹھے بس نرخنامے جاری کرنے تک ہی محدود ہیں۔
مظفرآباد میں سبزیوں کی قیمتیں ہیں کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں، خریدار کمر توڑ مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے اقدامات کے بجائے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی محض ریٹ لسٹ جاری کرنے تک ہی محدود ہیں تو رہی سہی کسر خود ساختہ مہنگائی نے نکال رکھی ہے۔
جاری کردہ ریٹ لسٹوں کے برخلاف ٹماٹر 200 سے 210، آلو اور پیاز 90 روپے سے 100 روپے کلو جبکہ کڑم پالک 50 روپے گڈی فروخت کی جارہی ہے۔