کراچی: (دنیا نیوز) مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے فور کے معاملے پر وفاقی وزرا غلط بیانی کر رہے ہیں، 162 ارب روپے اور اب 11 سو ارب روپے کے پیکج کا وعدہ ہوا، وہ پیسے کہاں ہیں ؟ گورنر سندھ ماضی کے منصوبوں کی تختیوں پر اپنے نام لکھوا رہے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو جزائد پر چائنہ کٹنگ نہیں کرنے دینگے، کراچی شہر میں ڈرانے دھمکانے کا وقت ختم ہوچکا، خان صاحب کسی اور دنیا میں رہتے ہیں، ان کے خوابوں کی تکمیل ہوتی نظر نہیں آتی، کیا گرین لائن کو 6 ماہ میں آپریشنل کرنے کا وعدہ وفا کر دیا ؟ خواب سے باہر نکلیں، وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جو شخص ماسک پہننے کی تلقین کرتا ہے وہ خود نہیں پہنتا، یہ اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے جو کرنا چاہتے ہیں کرتے ہیں۔