ملتان : (دنیا نیوز) پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، ملتان جلسے کے اثرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومتی رکاوٹوں کےباوجود جلسہ کامیاب ہوا، لاہورجلسے کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم مہنگائی کیخلاف احتجاج کررہی ہے۔
دونوں رہنماوں نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔