وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کر دیا

Published On 07 December,2020 09:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کر دیا۔ وزیراعظم کی جانب سے ملکی، غیر ملکی افراد سمیت وفاقی وزرا اور متعدد اہم شخصیات کو فالو کیا جا رہا تھا۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی وی سائٹ ٹویٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے متعدد اہم شخصیات کو فالو کیا جا رہا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی فالوئنگ 12 اعشاریہ 9 ملین ہے جو کہ بدستور قائم ہے تاہم وزیراعظم اب کسی کو بھی فالو نہیں کر رہے ہیں۔

 

Advertisement