ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 89 اموات، 2885 نئے مریض

Published On 08 December,2020 07:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 89 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 487 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 885 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 191، سندھ میں ایک لاکھ 86 ہزار 212، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 78، بلوچستان میں 17 ہزار 501، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 746، اسلام آباد میں 33 ہزار 61 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 390 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 58 لاکھ 27 ہزار 852 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 610 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 70 ہزار 474 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 89 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 487 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 218، سندھ میں 3 ہزار 60، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 419، اسلام آباد میں 341، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 182 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement