لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کو تاریخی پیکج دینے پر اہلیانِ سیالکوٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ، روڈ انفراسٹرکچر، جدید ہسپتالوں کے قیام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سے سیالکوٹ کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے دیہی حلقہ کو بے چَک میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا قیام عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیجانب اہم قدم ثابت ہوگا، سیالکوٹ کی ترقی کے سفر میں اقبال کے شاہین کپتان کے شانہ بشانہ شہرِ اقبال کی حقیقی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔