تربت اورکوئٹہ کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، آج سے دو طرفہ پروازیں شروع

Published On 10 December,2020 12:38 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) تربت اور کوئٹہ کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، پی آئی اے نے آج سے کوئٹہ سے تربت کیلئے دو طرفہ پروازیں شروع کر دیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز دوپہر 12 بجے کوئٹہ سے تربت کیلئے روانہ ہوئی۔ کوئٹہ سے تربت کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ تربت، گوادر، جیونی، گردونواح کی عوام کا پروازیں شروع کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جلد دیگر شہروں سے بھی گوادر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔