کورونا منہ زور: 24 گھنٹے کے دوران 50 اموات، 3047 نئے مریض رجسٹرڈ

Published On 11 December,2020 08:19 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 653 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 25 ہزار 897، سندھ میں ایک لاکھ 91 ہزار 246، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 172، بلوچستان میں 17 ہزار 650، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 770، اسلام آباد میں 34 ہزار 14 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 578 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 59 لاکھ 48 ہزار 742 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 596 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 79 ہزار 92 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 538 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 653 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 284، سندھ میں 3 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 450، اسلام آباد میں 353، بلوچستان میں 173، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 186 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement