شیخ رشید کی 15 ویں وزارت، پہلی مرتبہ 1991ء میں وزیر صنعت بنے

Published On 11 December,2020 05:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید احمد کو وزیر ریلوے کی جگہ وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے، یہ ان کی پندرہویں وزارت ہے۔ اس قبل وہ 14 وزارتوں پر براجمان ہو چکے ہیں۔

وزارت ثقافت بھی ان کے پاس رہی۔ نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں شیخ رشید احمد کو کھیل، ثقافت سیاحت امور نوجوانان، محنت افرادی قوت اور سمندر پار پاکستانیوں کے قلمدان سونپے گئے تھے۔

2002ء میں وزیراعظم جمالی کے وزیر اطلاعات رہے۔ شوکت عزیز کابینہ میں بھی وزیر ریلوے اور وزیر اطلاعات رہے۔ عمران خان نے ہی شیخ رشید کو 2018ء میں وزیر ریلوے بنایا تھا۔ آج ان کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا۔

راولپنڈی کے متحرک سیاستدان شیخ رشید احمد نے زمانہ طالب علمی سے سیاست کا آغاز کیا۔ شیخ رشید احمد اپنی سیاسی جدوجہد کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے نچلی سطح سے سیاست کا آغاز کیا اور اپنی محنت اور جدوجہد سے ہر دور میں نمایاں رہے۔

شیخ رشید احمد ٹی وی ٹاک شوز کی پسندیدہ شخصیت ہیں اور ان کے انداز گفتگو تبصروں اور تجزیوں کو بہت زیادہ توجہ سے سنا جاتا ہے۔
 

Advertisement