اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ترجمانی سے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے ترجمان کی حیثیت سے دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ ملک اور پارٹی کے مفاد میں مشورے دیے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے فیصلوں سے اختلاف، مصطفیٰ نواز کھوکھر مستعفی
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے لیکن پیپلز پارٹی سے نہیں۔ ہر خوشی اور غم میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔
I have resigned from the position of spokesperson to the chairman, not from #PPP. Will stand by BBZ through thick and thin. In my years as his spokesperson, have given counsel with honesty, sincerity and in the best interests of the country and the party.
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) December 12, 2020