ابتدائی مرحلے کے منصوبے مکمل ہو گئے، حکام سی پیک اتھارٹی

Published On 14 December,2020 09:34 pm

اسلام آباد: (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں بڑے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے، ان میں ابتدائی مرحلے کے منصوبے مکمل ہو گئے ہیں جن کی تکمیل سے پاکستان کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔

سی پیک اتھارٹی کے مطابق بجلی کے پیداوار سے متعلق منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی قلت کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ گوادر بندرگاہ فعال ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کی درآمدات اور برآمدات پر مثبت اثر پڑا ہے۔

انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے تحت پاکستان میں اعلیٰ معیار کی شاہراہوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے رابطہ کاری، سفر اور سامان کی ترسیل میں آسانی کے باعث نقل وحمل میں اضافہ ہوا ہے۔
 

Advertisement