اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر عمر ایوب سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس کے دوران ملک میں توانائی کے شعبے اور سی پیک کے تحت پاور پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں چیرتمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اور معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک، پاک چین دوستی اور باہمی معاشی ترقی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، معاشی ترقی کیلئے توانائی سیکٹر اہم کردار ادا کرتا ہے، ہماری حکومت مستحکم اور سستی بجلی کے نرخوں پر کام کر رہی ہے، صنعتی شعبے کو سستی بجلی کی فراہمی سے یہ شعبہ ترقی کریگا۔پاور سیکٹر میں ڈسٹریبیوشن اور ٹرانسمیشن کا نظام بہتر بنایا جا رہا ہے، بجلی کی قیمتِ پیداوار میں کمی لانا اولین ترجیح ہے۔
چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ چینی توانائی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں، چین کا پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رہے گا۔