اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغان طالبان سیاسی کمیشن کا وفد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے دفتر خارجہ پہنچ گیا۔
پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے طالبان سیاسی کمیشن کے وفد کی دفتر خارجہ آمد ہوئی جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہو گی۔ ملاقات کے دوران12 ستمبر سے دوحہ میں شروع ہونے والے بین الافغان مذاکرات میں پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔طالبان وفد اپنے اس دورہ ء پاکستان کے دوران پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔