شہباز شریف اور حمزہ کیخلاف 25 ارب کے منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات شروع

Published On 16 December,2020 02:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 25 ارب کی منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

 

ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ذرائع کے مطابق دونوں باپ بیٹا کے خلاف 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ شہباز شریف اور حمزہ سے تحقیقات کوٹ لکھپت جیل میں ہوں گی۔ ایف آئی اے کی جانب سے جیل میں تحقیقات کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ تفتیش کے لئے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف پر اپنے بیٹوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے۔

 

Advertisement