اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت، گروہ یا شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے، نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستان سے ہے۔
قومی احتساب بیورو کے اعلامیہ کے مطابق چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب بزنس کمیونٹی کا بہت احترام کرتا ہے، نیب افسران بدعنوان عناصرکیخلاف اپنی کوششوں کو دوگنا کریں، نیب کی ذمہ درای کرپشن کا خاتمہ اور لوٹی گئی رقم کی واپسی ہے۔
چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت 714 ارب روپے برآمد کرلیے، قومی اور عالمی اداروں کی جانب سے پذیرائی نیب کیلئے اعزاز کی بات ہے، نیب پاکستان کا انسداد بدعنوانی کا قومی ادارہ ہے، پاکستان کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔