وزیراعظم نے چکوال میں یونیورسٹی اور 500 بیڈ کے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Published On 26 December,2020 10:54 am

چکوال: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے چکوال میں پہلی یونیورسٹی اور 500 بیڈ کے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ عمران خان نے لا کالج اور رنگ روڈ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

 وزیراعظم چکوال میں متعدد دوسرے ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ عمران خان چکوال میں سنٹر آف ایکسیلینس  اسکول  کا افتتاح بھی کریں گے۔ چکوال کے ترقیاتی منصوبوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت کی اربوں روپے لاگت آئے گی۔

دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تمام شہروں کی یکساں ترقی تحریک انصاف حکومت کے منشور کا حصہ ہے، ماضی کے شوبازوں کے برعکس وزیراعلی پنجاب حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوامی خدمت کا ثبوت کسی مخصوص شہر نہیں بلکہ صوبہ بھر میں مساوی بنیادوں پر جاری ترقیاتی منصوبے ہیں، پنجاب کے عوام بزدار حکومت کی انتھک محنت کے ثمرات ترقی و خوشحالی کی صورت میں پا رہے ہیں۔

 

Advertisement