پی ڈی ایم استعفیٰ دینے کیلئے 31 جنوری کا انتظار کیوں کر رہی ہے: شاہ محمود

Published On 02 January,2021 07:45 pm

ملتان: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) استعفیٰ دینے کیلئے 31 جنوری کا انتظار کیوں کر رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو عوام اور ایوان دونوں کا اعتماد حاصل ہے، تحریک انصاف بھرپور مینڈیٹ کی بدولت اقتدار میں آئی، اپوزیشن کو عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پی ڈی ایم کی حقیقت سے آشکار ہو چکی ہے، پی ڈی ایم کے احتجاج سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، جو خود محتاج ہو وہ احتجاج کیا کرے گا، پی ڈی ایم استعفیٰ دینے کیلئے 31 جنوری کا انتظار کیوں کر رہی ہے۔ پی ڈی ایم کے کہنے پر یا ان کے دباﺅ پر عمران خان مستعفی نہیں ہونگے،

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مودی سرکارپورے ایشیائی خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دو چار کر رہی ہے اور ہم سمجھتے ہیں افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں امن ہوگا۔
 

Advertisement