کراچی: تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

Published On 03 January,2021 08:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

یونیورسٹی روڈ سمامہ شاپنگ مال کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ کار ٹکرانے کے بعد دو حصوں میں تقسیم ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ میں جاں بحق شخص کی شناخت 24 سالہ حسن علی ولد سید منصورکے نام سے ہوئی، زخمیوں میں متوفی کا بھائی 20 سالہ احسن علی اور 3 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔