لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے بالائی وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شام اور رات کے دوران شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے تاین ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہا۔
سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ 24، گڑھی دوپٹہ 16، مظفر آباد 13، کوٹلی 08، مری 07، سیالکوٹ 06، اٹک 05، اسلام آباد گولڑہ 06، بوکرا 05 ، زیرو پوائنٹ03،ائرپورٹ 01، منگلا، نارووال، بھکر 01 ، مالم جبہ 06، کاکول 06، بالاکوٹ 04، سیدو شریف 03، چیراٹ، بنوں 02، دیر 02)، تخت بائی 01 اور گلگت بلتستان میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مالم جبہ اور استور میں 02 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 13، گوپس منفی 12، استور، قلات منفی 09، سکردو منفی 08، کوئٹہ ، کالام بزگروٹ منفی 07، پاراچنار منفی 06 اور دالبندین میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔