لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، چترال، دیر، سوات اور دیگر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے اور برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی دس رہا، کوئٹہ اور استور میں منفی 8 ریکارڈ کیا گیا، گوپس میں پارہ منفی 9 تک گرگیا۔