سانحہ مچھ ، حکومتی ٹیم اورشہدا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، ورثا نے میتوں کی تدفین کی اجازت دیدی

Published On 09 January,2021 02:55 am

شہدا کمیٹی کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد شہدا کی تدفین کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ۔ ہزارہ برادری نے کوئٹہ میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ورثا نے میتوں کی تدفین کی اجازت دیدی۔

شہدا کمیٹی کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد شہدا کی تدفین کا اعلان کردیا۔

دھرنا منتظمین کا کہنا تھا کہ تمام مطالبات مان لئے گئے۔ ہم عمران خان کے مشکور ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی کچھ دیر میں کوئٹہ روانگی کا امکان ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکا کی داد رسی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کسی بھی وقت کوئٹہ روانگی متوقع ہے، ان کا خصوصی طیارہ نور خان ایئر بیس پر موجود ہے، عمران خان نے تدفین کے لیے آمد کی شرط نامناسب قرار دے کر شہدا کو سپرد خا ک کرنے کی اپیل کی تھی۔
 

Advertisement