کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے متعلق اہم معلومات ملی ہیں، سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ مچھ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ دھرنے کے شرکا سے اپیل ہے کہ وہ شہدا کی تدفین کردیں جبکہ افغان حکومت نے بھی اپنے 3 شہریوں کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔
میر ضیا اللہ لانگو کا کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انٹیلی جنس معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔ دہشت گردوں سے متعلق اہم معلومات ہاتھ لگ چکی ہیں۔ جلد ہی اس اندوہناک جرم میں ملوث عناصر کو گرفتار کر لیا جائے گا۔